سبی اور کشمور میں ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق

سبی اور کشمور میں ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق

سبی: خونی ٹریفک حادثات میں کئی انسانی زندگیاں ضائع ہو گئیں۔ بلوچستان کے ضلع سبی میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سٹرک کنارے کھڑی گاڑی پر چڑھ دوڑا۔ خاتون اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ حادثے میں 2 خواتین شدید زخمی بھی ہوئیں۔

کشمور قومی شاہراہ پر ننھیال عید منانے کیلئے آئے موٹر سائیکل سواروں کو تیز رفتار مسافر کوچ نے کچل ڈالا۔ حادثے میں دو سگے بھائی اور انکا چچا موقع پر دم توڑ گیا جن کی لاشوں کو کندھ کوٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی سپر ہائی وے پر بھی مسافر بس اور کار میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ جوکھیو موڑ پر پیش آیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں