شادی پر عمران نہیں، نواز شریف اور بلاول کو بلاؤں گی‘اداکارہ میرا

شادی پر عمران نہیں، نواز شریف اور بلاول کو بلاؤں گی‘اداکارہ میرا

لاہور : اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اپنی شادی میں عمران خان کے بجائے وزیر اعظم نواز شر یف اور بلاول بھٹو کو بلاﺅں گی جو ضرور آئیں گے ۔ سرکاری افسر نہیں بزنس مین سے ہی شادی کروں گی ، شادی میں ریما خان جیسی اداکاراوں کو بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، باقی شوبز کے تمام لوگوں کو بلاﺅں گی ۔


اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ سرکاری افسر شوہر فیملی کو وقت نہیں دے پاتے ، اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کسی سرکاری افسر سے نہیں بلکہ بزنس مین سے ہی کروں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ ریما مجھ سے دوستی کا دعویٰ کرتی ہیں مگر حقیقت میں وہ ہمیشہ میری راہ میں رکاوٹیں ڈالتی رہی ہیں ، اس لیے انہیں شادی پر بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔دوسری طرف شوبز حلقوں نے فلم سٹار میرا کی جانب سے اگست میں شادی کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے میرا نے شادی کا شوشہ چھوڑا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.