بھارت میں ریپ کے بعد خاتون پر پانچویں مرتبہ تیزاب سے حملہ

بھارت میں ریپ کے بعد خاتون پر پانچویں مرتبہ تیزاب سے حملہ

لکھنو:بھارتی ریاست اترپردیش میں ریپ کے بعد چوتھی مرتبہ ایک ہی خاتون پر تیزاب سے حملہ کیاگیا ہے جبکہ پولیس نے موقف اپنایا ہے کہ فریقین کاجائیدادکا تنازعہ چل رہا ہے،۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کہاکہ یہ خاتون لکھنو¿ میں خواتین کے ہاسٹل کے باہر ہینڈ پمپ سے پانی بھر رہی تھیں جب ان پر پانچویں بار تیزاب پھینکا گیا۔

ان 35 سالہ خاتون پر چار بار تیزاب پھینکے جانے کے بعد سے پولیس کے گارڈز دیے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ان پر حملوں کی وجہ جائیداد کا تنازع ہے۔حملے کے بعد خاتون کو مکمل سکیورٹی دینے میں ناکامی پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق جائیداد کے تنازعے پر ان کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

اس کے بعد 2008 میں ان پر تیزاب پھینکا گیا۔جن دو افراد پر تیزاب پھینکنے کا الزام تھا انہی دو افراد نے 2012 اور 2013 میں مبینہ طور پر ان پر تیزاب پھینکا تاکہ خاتون اپنے مقدمات واپس لے لیں۔

رواں سال مارچ میں وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ ٹرین میں سفر کر رہی تھیں جب ان کو زبردستی تیزاب پلایا گیا۔ان دو افراد پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے چل رہے ہیں لیکن ان کو اپریل میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں