حسن نواز تیسری بار جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہو گئے

حسن نواز تیسری بار جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہو گئے

اسلام آباد: پاناما کیس تحقیقات  کیلئے بنائے جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز تیسری بار پیش ہو گئے۔ حسن نواز سے لندن فلیٹ اور شریف فیملی کی بیرون ملک سرمایہ کاری سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ حسن نواز کی پیشی کے موقع پر ن لیگ کے رہنما آصف کرمانی، طارق فضل چوہدری سمیت کارکنان جوڈیشل اکیڈمی کے باہرموجود ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا جے آئی ٹی کو محترمہ قرار دے دیا اور سوال اٹھایا کہ جے آئی ٹی نے لندن کی ایک فرم کی قانونی خدمات حاصل کیوں کیں۔ ج

جے آئی ٹی لافرم کے ذریعے جو کاغذات حاصل کر رہی ہے وہ ہم پہلے ہی سپریم کورٹ میں جمع کرا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نواز کی جے آئی ٹی میں یہ آج آخری پیش ہے جبکہ حسین نواز کی کل چھٹی پیشی ہو گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار دوپہر 3 بجے پہلی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے جبکہ مریم نواز بھی 5 جولائی کو پہلی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں