ماڈرن صدر ہوں، اس لیے سوشل میڈیا استعمال کرتا ہوں،ٹرمپ

ماڈرن صدر ہوں، اس لیے سوشل میڈیا استعمال کرتا ہوں،ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کے متواتر استعمال کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماڈرن دور کے صدر ہیں۔خیال رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے حال ہی میں ایم ایس این بی سی ٹی وی سے وابستہ صحافیوں پر کیے جانے والے تبصروں کی وجہ سے تنقید کی جا رہی ہے۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ سوشل میڈیا کا استعمال صدارتی نہیں، ماڈرن دور کا صدارتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا سے انھیں عوام سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس طرح وہ مرکزی میڈیا کو نظرانداز کر سکتے ہیں جو کہ ان کی نظڑ میں جھوٹی خبریں چلاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی نیوز میڈیارپبلکنز کو اس بات پر قائل کرنے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے کہ مجھے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔مگر یاد رہے کہ میں نے سنہ 2016 کا انتخاب انٹرویوز، تقریروں اور سوشل میڈیا کی وجہ سے جیتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سی این این کی جانب سے اپنے ایک آرٹیکل کو حذف کیے جانے کے بعد سی این این پر بھی تنقید مزید بڑھا دی ہے۔ سی این این کی جانب سے حذف کیے جانے والے آرٹیکل میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ صدر کے ایک ساتھی کے خلاف کانگرس میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھاکہ میں بہت زیادہ خوش ہوں یہ دیکھ کر کہ سی این این آخر کار جھوٹی خبروں اور کوڑے کی جرنلزم کرنے کے طور پر ظاہر ہو گئی ہے۔ یہ سب وقت کی بات ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں