اسلام آباد،ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ،20 خواتین سمیت55 افراد گرفتار

اسلام آباد،ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ،20 خواتین سمیت55 افراد گرفتار

اسلام آباد : تھانہ سیکرٹریٹ پولیس اسلام آباد نے اتوار کو ایک مقامی ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 16 خواتین سمیت50 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر 3 بجکر10 منٹ پر ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا گیا اور پارٹی میں شریک 20 خواتین اور35 مردوں کو حراست میں لے لیا۔ متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم بعد ازاں متعلقہ مجسٹریٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.