مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی بربریت جاری، فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی بربریت جاری، فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے کفایت اور جہانگیر نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے  Bahmnooمیں پر تشدد کریک ڈاﺅن آپریشن کے دوران شہید کیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو عسکریت پسند شہید ہو گئے ہیں جبکہ مذید دو عسکریت پسندوں کا اہلکاروں نے محاصرہ کر رکھا ہے۔ علاقے میں کریک ڈاﺅن آپریشن کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیوں اور پیلٹ گن سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ۔ بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھیں۔ ادھر ضلع بارہمولہ میں پٹن کے علاقے  Tapparمیں بھارتی فوج کی ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک کشمیری غلام حسن ریشی کو ٹکر مار کر شہید کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں