پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان،100 انڈیکس 45 ہزار 133 کی سطح آگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان،100 انڈیکس 45 ہزار 133 کی سطح آگیا

کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 14 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔


پیر کے روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 46 ہزار 565 پوائنٹس پر موجود تھا لیکن ابتدا سے ہی مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے رجحان کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔ ایک وقت میں 100 انڈیکس 14 سو پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45 ہزار 133 کی سطح آگیا ۔کاروباری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان ملک میں سیاسی بحران کا نتیجہ ہے۔ اگر یہی سورت حال رہی تو انڈیکس مزید گر سکتا ہے ۔

نیوویب ڈیسک< News Source