قطر کو مطالبات ہر صورت میں تسلیم کرنا ہوں گے، بحرین

قطر کو مطالبات ہر صورت میں تسلیم کرنا ہوں گے، بحرین

واشنگٹن:خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ الشیخ خالد بن محمد بن آل خلیفہ نے قطر پر زور دیا ہے کہ وہ بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے لیے 13 مطالبات ہرصورت میں تسلیم کرے اور ان پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنائے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے بحرینی ہم منصب الشیخ خالد بن محمد آل خلیفہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

دونوں رہ نماوں نے خلیجی ملکوں میں جاری سفارتی بحران سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔بحرینی وزیرخارجہ نے اپنے

امریکی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے پاس مطالبات تسلیم کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت میں خطے میں امن وامان کےقیام سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر بحرینی وزیرخارجہ نے کہا کہ دوحہ کو دہشت گردی کے خلاف پڑوسی ملکوں کی طرف سے پیش کردہ مطالبات پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی اقوام اور ممالک کی ترقی کے لیے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے۔ کسی ریاست کی طرف سے دہشت گردی کی معالی معاونت کی راہ ہر صورت میں مسدود کرنا ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں