کراچی میں وی وی آئی پی موومنٹ کیخلاف انوکھا احتجاج

کراچی میں وی وی آئی پی موومنٹ کیخلاف انوکھا احتجاج

کراچی: شہرمیں وی وی آئی پی موومنٹ کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا۔دوتلوار پر سڑک بند کی گئی تو ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں نے ایک ساتھ ہارن بجاکراحتجاج ریکارڈ کرایا ۔ ویڈیو کے مطابق عیدکے تیسرے روز دو تلوار پر ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3سگنلوں پر ٹریفک کو وی وی آئی پی موومنٹ کے گزرنے کا کہہ کر روک لیا گیا۔


جب ایک ٹریفک اہلکار سے پوچھا گیا تو اہلکار نے صرف اتنا جواب دیا کہ وی آئی موومنٹ ہے ، بتانہیں سکتے۔تاہم جیسے ہی وی وی آئی پی موومنٹ کی پہلی گاڑی زمہ زمہ اسٹریٹ سے نکل کر دوتلوار کی جانب آئی تو انتظار کرنیوالی گاڑیوں نے ہارن بجانا شروع کردیا ۔یہ احتجاج واضح کرتا ہیکہ عوام وی وی آئی پی کے نام پر آئے دن تنگ ہونے سے عاجز آچکے ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source