پاکستان نے جدید میزائلوں کے نئے تجربات کا فیصلہ کر لیا

پاکستان نے جدید میزائلوں کے نئے تجربات کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد:پاکستانی قیادت نے جدید ترین میزائلوں کی نئی سیریز کے تجربات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میزائلوں کے تجربات کا فیصلہ میزائلوں کی صلاحیت کو پرکھنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باخبر سے معلوم ہوا ہے پاکستان نے جدید میزائلوں کے تجربات کی سیریز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مختلف قسم کے میزائل فائر کئے جائیں گئے اور انکی صلاحیت اور رفتار اور دشمن کے ٹھکانے کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحت کا جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی خطے کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں درست کہا جا تا ہے،پاکستان ایک ذمہ دار ملک اور خطے میں اسلحے کی دوڑ نہیں چاہتا مگر دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنا پاکستان کا حق ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں