بلوچستان کے 3 اضلاع میں ایک بار پھر سے بارشوں کی پیش گوئی

بلوچستان کے 3 اضلاع میں ایک بار پھر سے بارشوں کی پیش گوئی

کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے 3 اضلاع میں ایک بار پھر سے بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ جبکہ پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں نے حب کے سیلابی ریلے سے مزید 2 افراد کی لاشیں نکال لیں ہیں۔ حب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کا کام جاری محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے 3 اضلاع ژوب،بارکھان اورخضدار میں آج پھر سے بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔

چیئر مین پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ان علاقوں میں حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ گز شتہ دنوں حب میں ہونے والی مون سون کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں 14 افراد بہہ گئے جن میں سے 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ، جبکہ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم 1122 نے دو دن کی کوششوں کے بعد دونوں لاپتہ افراد کی لاشیں بھی نکال لی ہیں جن میں میں 1 بچہ بھی شامل ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ 1 ماہ تک جاری رہے گا ۔

مصنف کے بارے میں