شمالی کوریا کے آمر نے ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے امریکا کو تباہ کر دیا

شمالی کوریا کے آمر نے ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے امریکا کو تباہ کر دیا

سیول:نیوکلیئر صلاحیت کے ذریعے امریکا کی ناک میں دَم کرنے والے شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان نے بالآخر ایک انتہائی سستے ہتھیار کے ذریعے اپنا شوق پورا کر لیا۔ جی ہاں یہ ہتھیار ایک ڈاک ٹکٹ ہے جو 65 برس قبل 1952 میں شمالی کوریا کے جنوبی کوریا پر حملے کی یاد میں جاری کیا گیا۔

اس سے دو برس ایک عسکری مہم کے ذریعے اس نے جنوبی کوریا سے "امریکی حملہ آوروں" کو بھی نکال باہر کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ ٹکٹوں کی تصاویر جنوبی کوریا کی ایک اخباری ویب سائٹ نے نشر کی ہیں۔

اس سے قبل 1969ءمیں بھی اسی سلسلے میں ایک ٹکٹ جاری کیا گیا تھا جس پر سابق امریکی صدر رچرڈ نکسن کو خاکے کی حالت میں زمین پر گرا ہوا دکھایا گیا اور مخلتف سمتوں سے ان پر قلموں کی بارش ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ شمالی کوریا کی جانب سے 1975 میں بھی ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا جس میں اس بات کی یاد دہانی کرائی گئی کہ وہ واحد ریاست ہے۔

جس نے ایک امریکی جنگی بحری جہاز پر حملہ کر کے اسے قید کر لیا۔ یہ جہاز آج تک دارالحکومت پیونگ یانگ میں سیاحتی مقام کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔جہاں تک اس برس کے ٹکٹوں کا تعلق ہے تو وہ اپنے اشاروں کے حوالے سے مختلف ہیں۔

ان ٹکٹوں میں شمالی کوریا کے آمر نے امریکا کو گزند پہنچانے کا اپنا خواب پورا کیا ہے۔ ٹکٹ میں وہائٹ ہاوس اور امریکی کانگریس کو بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں