آئی سی سی ایلیٹ امپائرز پینل میں علیم ڈار کی پوزیشن برقرار

آئی سی سی ایلیٹ امپائرز پینل میں علیم ڈار کی پوزیشن برقرار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےسیزن 18-2017 کے لیے ایلیٹ امپائرز پینل کا اعلان کردیا ہے۔  جس میں پاکستان کے علیم ڈار بدستوراپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں آئی سی سی نے سالانہ ریویو کے بعد ایلیٹ امپائرز پینل میں کوئی ردوبدل نہیں کیا۔  میچ ریفریز پینل کو بھی اسی طرح برقرار رکھا گیا ہے۔  
ایلیٹ امپائرز میں علیم ڈار کے ساتھ کماردھرما سینا، سندرم روی، ماریس ایراسمس، کرس گفینی، ای ین گولڈ، رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹل برو، نائجل لونگ، بروس آکسنفورڈ، پال ریفل اور روڈ ٹکر موجود ہیں، آنے والے سیزن میں جو 7 میچ ریفریز ذمہ داری انجام دیں گے ان میں ڈیوڈ بون، کرس براڈ، جیف کرو، رنجن مدوگالے، اینڈی پیکرافٹ، جیگوال سری ناتھ اور رچی رچرڈسن شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں