مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2نوجوان شہید

سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی افواج نے فائرنگ کرکے مزید2کشمیریوں کو شہید کردیا۔ باہمنو کے علاقے میں قابض افواج نے محاصرہ کرکے دو نوجوانوں کفایت اور جہانگیر کو شہید کردیا۔دونوں نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری عوام نے احتجاج کرتے ہوئے پتھرا وکیا، جبکہ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی پولیس نے دعوی کیا کہ دونوں نوجوان کشمیری مجاہدین تھے جن کا تعلق حزب المجاہدین کے ذاکر موسی گروپ سے تھا۔ادھر ضلع اسلام آباد (اننت ناگ)میں بھارتی پولیس پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مصنف کے بارے میں