بھارت میں بیف کے شبہ پر مسلمان قتل، بی جے پی رہنما گرفتار

بھارت میں بیف کے شبہ پر مسلمان قتل، بی جے پی رہنما گرفتار

نئی دہلی: بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں اپنی گاڑی میں گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں ایک مسلمان دوکاندار کے قتل کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پسند جماعت بی جے پی کے ایک مقامی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا۔

جھاڑ کھنڈ کے ضلع رام گڑھ میں پولیس نے بتایا کہ قتل کیے جانے والے بھارتی مسلمان کا نام اصغر انصاری تھا، جو عرف عام میں علیم الدین بھی کہلاتا تھا۔ یہ اقلیتی شہری رام گڑھ میں اپنی گاڑی میں جا رہا تھا کہ مشتعل ہندوؤں کے ایک ہجوم نے اس پر یہ الزام لگاتے ہوئے کہ اس کی گاڑی میں گائے کا گوشت تھا، اسے پیٹنا شروع کر دیا تھا۔

رام گڑھ میں پولیس کے ضلعی سربراہ کشور کوشل نے بتایا کہ اس حملے میں حملہ آور ہندوؤں نے علیم الدین کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا ۔ کوشل کے بقول اس قتل کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی یا بی جے پی کے ایک مقامی ہندو رہنما نیتیانند مہاتو اور دو دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے سربراہ کے مطابق مہاتو جھاڑ کھنڈ میں بی جے پی کا ایک سیاسی رہنما ہے اور اسے اور اس کے دو دیگر ساتھیوں کو لوگوں کو اشتعال دلانے اور انہیں تشدد اور جرم پر اکسانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں