قندیل بلوچ پر بننے والی فلم کاٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل

قندیل بلوچ پر بننے والی فلم کاٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور : قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ٗ صبا قمر کی شاندار اداکاری ٗتفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ ویڈیوز اور بعد ازاں غیرت کے نام پرقتل سے شہرت پانے والی قندیل بلوچ کی زندگی پر باغی کے نام سے ایک فلم بننے جا رہی ہے جس میں صبا قمر نے قندیل بلوچ کا کردار ادا کیا ہے ۔

اس فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے ۔ قندیل بلوچ اپنی سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہو ئی تھیں انہی کی کاپی کرتے ہوئے صبا قمر نے بھی فلم میں ایک ڈائیلاگ بولا ہے جس کے الفاظ’’تم سب گندے ہو‘‘ کو سوشل میڈیا ہیش ٹیگز مل رہے ہیں۔