امریکی سینیٹرز کے وفدکاآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی موجودگی میں جنوبی وزیرستان کا دورہ

 امریکی سینیٹرز کے وفدکاآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی موجودگی میں جنوبی وزیرستان کا دورہ

راولپنڈی: امریکی سینیٹرز کے وفدنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی موجودگی میں جنوبی وزیرستان کا دورہ  کیا ہے۔سینیٹر جان مک مکین اور دیگر سینیٹرز کو پاک افغان بارڈر اور سکیورٹی صورتحال متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینیٹرز نے د ہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے بھر پور کردار ادا کررہا ہے۔اس سے قبل وفد کی وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی اٹھایا ۔ان کا کہنا تھا امریکہ اور عالمی براداری کشمیریوں کو ان کا جائز حق دلانے میں کردار ادا کریں۔

616bf9d1a17c24717d2e8889b47fae6a

یاد رہے کہ  گزشتہ  روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سینیٹر جان مک کین کی قیادت میں امریکی وفد نے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

امریکی سینیٹ کی آرمڈ کمیٹی کے وفد میں جان مکین، لنڈسے گراہم، شیلڈن وہائٹ ہاوس، الزبتھ وارن اور ڈیوڈ پرڈیو جبکہ امریکی ناظم الامور جوناتھن پراٹ بھی شامل تھے۔ وفد کو افغانستان سمیت خطے کی صورت حال کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ کن مشکل حالات میں پاکستان نے خطے میں امن واستحکام کی خاطر مثبت کردار ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں