اکشے کمار مشہور کامیڈی شو میں جج بنیں گے

اکشے کمار مشہور کامیڈی شو میں جج بنیں گے

ممبئی :بھارت میں ان دنوں  کامیڈی شو ز کی بھرمار ہے ۔ ان شوز کا چرچا اس قدر  بڑھ گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار اپنی فلموں کی پرموشن کیلئے ان شوز کا سہارا لیتے ہیں۔ کامیڈی شوز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اب  بالی وڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار اب چھوٹی اسکرین کامیڈی شو میں جج کے فرائض سرانجام کر تے دکھائی دیں گے ۔

اکشے کمار نے فنی کیرئیر میں کئی کردار بخوبی نبھائے ہیں جس میں ایکشن، کامیڈی اور روناموی شامل ہیں جب کہ خطروں کے کھلاڑی نے ایکشن فلموں کے ساتھ ساتھ کامیڈی فلموں میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔

ایکشن اسٹار کا شمار فلم نگری کے سب سے زیادہ مصروف اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی ہر سال 4 فلمیں سلور اسکرین پر نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں جب کہ اکشے کمار اب بھی ایک ساتھ 3 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے باوجود اب وہ چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

اکشے کمار بھارتی ٹی وی اسٹار پلس کے کامیڈی شو ’’ دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘‘ کے 5 ویں سیزن میں جج کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں