نریندر مودی کی سربراہی میں بھارتی حکومت نے مساجد کے خلاف نام نہاد پروپیگنڈہ شروع کردیا

نریندر مودی کی سربراہی میں بھارتی حکومت نے مساجد کے خلاف نام نہاد پروپیگنڈہ شروع کردیا

نئی دلی: بھارت میں نریندر مودی کی حکومت نے مساجد کے خلاف نام نہاد پروپیگنڈہ شروع کردیا ہے ۔ کونسل فارانڈین سکول سرٹیفکیٹ ایگزیمینیشنز (آئی سی ایس ای سکولز )میں پڑھائی جانیوالی چھٹی جماعت کی ایک کتاب میں شائع کی گئی ایک تصویر میں مسجد کو شورشرابے کا ذریعہ ظاہر کیاگیا ہے جس سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلینا پبلشرز کی طرف سے چھٹی جماعت کی سائنس کی کتاب میں ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں ایک باب بھی شامل ہے جس میں مسجد کو بھی شور شرابے کا ذریعہ قراردیاگیاہے، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ کتاب کے باب میں ٹرین ، کار اور ہوائی جہاز کے ساتھ ساتھ مساجد کو بھی نوائز پلوشن کا ذریعہ قراردیاگیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر کتاب کو واپس لینے کا مطالبہ زورپکڑ گیا ہے جس کی وجہ سے کتاب کے پبلشرز کو معافی مانگنی پڑی ہے ۔ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد پبلشرز نے معذرت کرتے ہوئے کتاب کے آئندہ ایڈیشنز میں یہ تصویر شامل نہ کرنے کا وعدہ کیاہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں نریندر مودی کی سربراہی میں ہندو انتہا پسند جماعت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے تدریسی کتب میں متنازعہ مواد کی اشاعت کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں