وزیر اعظم نوازشریف کل سے تاجکستان کادو روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم نوازشریف کل سے تاجکستان کادو روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: تاجکستان کے صدر کی دعوت پر وزیراعظم محمد نواز شریف 5 اور 6 جولائی کو دورہ کریں گے،وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی تاجکستان جائے گا ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تاریخ ، ثقافت پر مبنی قریبی تعلقات ہیں .

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باہمی احترام ، سوچ , اور خطے کے امن و استحکام کی خواہش مشترک ہے .ترجمان نے بتایا کہ اعلامیہ بھی جاری ہوا جو کہ خطے کے ممالک میں یکجہتی کے لئے تذویراتی شراکت داری کے عنوان سے جاری کیا جائے گا ، اس موقع پر پاکستان اور تاجکستان کامشترکا بزنس کونسل کا اجلاس بھی ہوگا،تااجکستان چار ملکی سمٹ کاسا 1000 کی میزبانی بھی کرے گا ،جس میں وزیر اعظم پاکستان کی نمائندگی کریں گے،افغانستان ، کرغزستان ، پاکستان کا سہ ملکی سمٹ بھی دورے کی سائیڈ لائن میں شامل ہے .

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں