موصل اور بغداد میں خواتین کے خود کش حملے، 15 افراد جاں بحق

موصل اور بغداد میں خواتین کے خود کش حملے، 15 افراد جاں بحق

موصل :بغدادعراقی شہر موصل میں 2خواتین خود کش بمباروں کی ایک کارروائی میں ایک فوجی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی آج بروز پیر اس وقت کی گئی، جب داعش کے جنگجوئوں کے زیر قبضہ اس شہر سے شہریوں کو نکالا جا رہا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں خود کش حملہ آور خواتین عام شہریوں میں چھپی ہوئی تھیں۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک خود کش بمبار کی ایک کارروائی کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی آج بروز پیر دارالحکومت کے مغربی علاقے میں واقع بے گھر افراد کے ایک کیمپ میں کی گئی۔

داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

مصنف کے بارے میں