صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لئے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لئے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

واشنگٹن:  امریکہ کے یوم آزادی کے دن سے ایک روز قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے کیونکہ وہ امریکی روایات کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاس اینجلس میں مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کا علامتی جنازہ بھی نکالا۔ ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں بھی مظاہرین نے اسٹیٹ کیپٹل سے سٹی ہال تک ریلی نکالی جب کہ اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی تاہم مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے آگے نکل گئے۔

ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا میں ٹرمپ مخالف مظاہرین نے صدر کے حامیوں پر دھاوا بول دیا جس کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا جب کہ پولیس نے ٹرمپ مخالف 2 مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں