فلم ’دھوم 4‘ میں رنویر سنگھ سلمان خان کے ساتھ کام نہیں کریں گے

01:55 PM, 3 Jul, 2018

ممبئی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ’دھوم 4‘ میں رنویر سلمان خان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق سلمان خان، رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں کیوں کہ دونوں کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ 2016 میں پیرس میں فلم ’سلطان‘ کی اسکریننگ کے دوران رنویر سنگھ نے سلمان خان کے گانے پر رقص کیا تھا جس پر دبنگ خان آگ بگولہ ہوگئے تھے۔

 مزید پڑھیں: یار محمد رند الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

سلمان خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کیا رنویر نے سلطان نہیں دیکھی دل تو چاہتا ہے کہ کرسی اس کے سر پر توڑ دوں۔ اس واقعے کے بعد سے دونوں اداکاروں کے درمیان ایک سرد جنگ جیسی صورتحال پائی جاتی ہے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں