الیکشن کے دوران 18 سیاسی رہنماؤں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، نیکٹا

الیکشن کے دوران 18 سیاسی رہنماؤں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، نیکٹا
کیپشن: ممکنہ حملوں سے متعلق آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے نیکٹا کو آگاہ کیا گیا ہے۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران 18 سیاسی رہنماؤں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ انتخابات 2018 کے دوران 18 سیاسی رہنماؤں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ نیکٹا حکام کے مطابق ممکنہ حملوں سے متعلق آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے نیکٹا کو آگاہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: زلفی بخاری نے اپنے سُسر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے راضی کر لیا

نیکٹا حکام کے مطابق الیکشن کے دوران 12 عام اور 6 مخصوص سیاسی شخصیات کے لئے تھریٹ الرٹ موصول ہوئی ہیں اور دہشت گردوں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی ٹاپ لیڈر شپ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ جن سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ان میں (ن) لیگ ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت بھی شامل ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں