آسٹریلیا کے کپتان  ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا ہی ورلڈریکارڈ توڑدیا

 آسٹریلیا کے کپتان  ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا ہی ورلڈریکارڈ توڑدیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ہرارے: آسٹریلیا کے کپتان  ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا ہی ورلڈریکارڈ توڑدیا، آسٹریلوی بیٹسمین نے زمبابوے کےخلاف76گیندوں پر 172رنزکی اننگزکھیلی ،اس سے پہلے فنچ  نے 2013میں انگلینڈکےخلاف 156رنزبنائےتھے۔

تفصیلات کے مطابق سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نےکپتان ایرون فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت میزبان زمبابوے کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے کینگروز کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز ، شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا شاندار ریکارڈ قائم کردیا
  

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور آرکی شارٹ نے اننگز کا آغاز کیا تو شروع سے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔

آسٹریلیا نے پاور پلے میں 75 رنز جوڑے جس میں کپتان فنچ کی برق رفتار 22 گیندوں پر نصف سنچری بھی شامل تھی۔ دونوں بلے بازوں نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کی سب سے بڑی 200 رنز کی ریکارڈ اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: برازیل نے میکسیکو کو دو صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
  

آرکی شارٹ 46 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان ایرون فنچ باہر جاتی ہوئی گیند کو شارٹ مارتے ہوئے وکٹ سے ٹکرا گئے اور بیل گرنے پر انہیں میدان بدر ہونا پڑا، زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزربانی نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

فنچ نے 10 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 76 گیندوں پر 172 رنز بنائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں