کرپشن الزامات، ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق گرفتار

کرپشن الزامات، ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق گرفتار
کیپشن: نجيب رزاق کے قبضے سے برآمد کیے گئے اثاثوں کی ماليت لگ بھگ 273 ملين ڈالر بنتی ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کوالا لمپور: بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اُن کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔ سابق وزیراعظم کو کل عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے پولیس نے چالان تیار کر لیا ہے۔ قبل ازیں تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیراعظم کے گھر اور دفاتر میں دو الگ، الگ مار گئے چھاپے کے دوران 273 ملین ڈالر کے اثاثے بر آمد کیے تھے۔

ملائيشيا کے سابق وزيراعظم نجيب رزاق کے قبضے سے برآمد کیے گئے اثاثوں کی ماليت لگ بھگ 273 ملين ڈالر بنتی ہے جن میں 12 ہزار سے زائد زیورات، 423 مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز ہیں جو سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ روسماء منصور کے زیر استعمال تھے۔

مزید پڑھیں: افغانستان، امریکی فوجی قافلے پر کار بم حملے میں 5 افراد ہلاک

خیال رہے کہ ملائيشيا کے نئے وزير اعظم مہاتير محمد نے ذمہ دارياں سنبھالتے ہی سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر سرکاری خزانے سے چار ارب ڈالر کی ہیرا پھیری کے الزام کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر عمل در آمد کرنے کے لیے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم سابق وزیراعظم نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں