ن لیگ کے رہنما جانتے ہیں مے فیئر فلیٹ شریف فیملی کے ہیں: عمران خان

ن لیگ کے رہنما جانتے ہیں مے فیئر فلیٹ شریف فیملی کے ہیں: عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کراچی:چیئرمین پاکستان  تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے، انتخابات جیتنے کے بعد اس مسئلے کو ہمیشہ کیلئے حل کریں گے۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  میں ابھی لاہور سے آرہا ہوں، لاہور پر ہر سال ساڑھے تین سو کروڑ روپے کا بجٹ خرچ ہوتا ہے، آج جو لاہور کا حال ہوا ہے وہ سب نے دیکھا۔ الیکشن سے پہلے پراجیکٹ آئے، اربوں روپے اشتہارات پرخرچ ہوئے، لاہور میں جو کچھ آج نظر آیا اس کاکون ذمہ دار ہے؟ شہبازشریف سے پوچھ گچھ ہونی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے رہنما جانتے ہیں مے فیئر فلیٹ شریف فیملی کے ہیں، نوازشریف لندن فلیٹس سےمتعلق آج تک ثبوت نہیں دے سکے، عدالت میں ثابت ہوچکا ہے لندن میں جائیدادیں شریف فیملی کی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6جولائی کو سنایا جائیگا، احتساب عدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیا
 

واضح رہے کہعمران خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ، لاہور کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، زمان پارک ،لکشمی چوک ،جی پی او بھی پہنچے۔   کپتان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے شہبازشریف کے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے جھوٹے نکلے،  پیرس میں بارش ہو تو سڑکیں ڈوبتی نہیں، ترقی اشتہارات میں ہوئی پیسے ایمانداری سے خرچ ہوتا تویہ حال نہ ہوتا،  پیسہ رائیونڈ پر لگا دیا۔  

یہ خبر بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے کپتان  ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا ہی ورلڈریکارڈ توڑدیا
 

  چیئرمین تحریک انصاف کے دورے کے دوران جہانگیر ترین ، علیم خان اور یاسمین راشد بھی ہمراہ تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں