نواز شریف نے میرے ساتھ بے وفائی نہیں دشمنی کی ہے : چوہدری نثار

نواز شریف نے میرے ساتھ بے وفائی نہیں دشمنی کی ہے : چوہدری نثار
کیپشن: فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف نے میر ےساتھ بے وفائی نہیں  دشمنی کی ہے جس کا  ان کوجواب عام انتخابات میں عوام دیں گے ۔

جیپ کے نشان پر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے دیرینہ رہنما چودھر ی نثار کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے میرے ساتھ بے وفائی نہیں کی بلکہ انہوں نے میر ے ساتھ دشمنی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے عوام نواز شریف کو اس دشمنی کا جواب دیں گے ۔ میں نے نواز شریف کے ساتھ 34سال تک وفاداری نبھائی لیکن انہوں نے میر ےساتھ دشمنی کی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لیڈر بننے میں میرابھی کردار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف بتائیں ، میرے کس بیان پر دکھ ہوا ہے؟چوہدری نثار
 
  انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے حلقے کا مقابلہ نوازشریف  اور  شہبازشریف کے حلقے سے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں کی اینت اینٹ خود لگائی ہے ۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ لوگ لوگ پرچیوں سے نہیں ، ضمیر سے ووٹ دیتے ہیں اور میرے حلقے کے لوگ الیکشن والے دن اس بات کا ثبوت دیں گے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں