ملک کے اکثر مقامات پر بارشوں کا امکان:  محکمہ موسمیات

ملک کے اکثر مقامات پر بارشوں کا امکان:  محکمہ موسمیات
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ڈیرہ اسمعیل خان ، ساہیوال، فیصل آباد ڈویژن، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات ہلکی اور پشاور، کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، میں کہیں کہیں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معیار پر پورا اترے گا اور گرے لسٹ سے باہر آجائےگا: علی جہانگیر صدیقی
  

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ا ور خشک رہا تاہم اسلام آباد، راولپنڈی گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔سب سے زیادہ بارش کاکول میں58، مری 31 ، کوٹلی29، پٹن، بالاکوٹ میں 2، گجرات 3، سیالکوٹ 2 ، کشمیر اور ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے کپتان  ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا ہی ورلڈریکارڈ توڑدیا
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں