میں اور میرے والد پاکستان جانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں: مریم نواز

میں اور میرے والد پاکستان جانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں: مریم نواز
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لندن :سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے والد پاکستان جانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ والدہ کی حالت بہتر ہوتے ہی پاکستان چلے جائیں گے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی بلکہ وفاداری تبدیل کرائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’لوگوں کو زبردستی شیر کے نشان سے اتار کر جیپ میں سوار کرایا جارہا ہے، جیپ کا نشان خلائی مخلوق کا نشان بنتا جارہا ہے، جیپ کو ڈالا جانے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا‘۔

 یہ بھی پڑھیں:نواز شریف نے میرے ساتھ بے وفائی نہیں دشمنی کی ہے : چوہدری نثار
 
  مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب نے اداروں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔میاں صاحب کے یہ کہنے میں کیا غلط ہے کہ ادارے اپنی حدود میں رہیں۔علاوہ ازیں میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی پھیپھڑوں کی سرجری کامیاب رہی۔انہوں نے بتایا کہ یہ چھوٹی مگر ضروری سرجری تھی اور کلثوم نواز اب تک وینٹی لیٹر پر ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:مجھے حکومت چھوڑے ہوئے ایک ماہ ہو گیا، میں ذمہ دار کیوں؟ شہباز شریف
    

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 6 جولائی کو سنایا جائے گا۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سپریم کورٹ سے سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ بھی جولائی کے مہینے میں جمعے کے دن ہی آیا تھا لیکن تاریخ 28 جولائی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں