پیپلزپارٹی کی امیدوار یاسمین بی بی بھی الیکشن کیلئے نااہل

 پیپلزپارٹی کی امیدوار یاسمین بی بی بھی الیکشن کیلئے نااہل
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بدین سے پیپلزپارٹی کی امیدوار یاسمین بی بی کو نااہل قرار دے دیا۔

پی پی پی امیدوار یاسمین بی بی کے خلاف سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے درخواست دائر کی تھی جس میں ان پر جعلی ڈگری رکھنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی جس دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میٹرک سرٹیفکیٹ میں یاسمین کے والد کا نام کچھ اور لکھا ہوا ہے، حد ہوگئی، ایسے لوگوں کو انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے صدر علی محمد جتک الیکشن کیلئے نااہل قرار
 
  اس موقع پر جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ ریکارڈ ٹمپر کرکے نام کو تبدیل کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے یاسمین بی بی کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی بی یاسمین شاہ کی نااہلی سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں دیں گے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں