سہ فریقی سریز : پاکستان اور زمبابوے کل ٹکرائیں گے

سہ فریقی سریز : پاکستان اور زمبابوے کل ٹکرائیں گے
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

تین ملکی سیریز میں پاکستان ٹیم 4 جولائی بروز بدھ کو اپنا تیسرا میچ زمبابوے کے خلاف کھیلے گی. پہلے مقابلے میں گرین شرٹس نے میزبان کو 74 رنز سے شکست دی تھی۔

تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم جمعرات کو میزبان زمبابوے سے مقابلہ کرے گی۔ ہرارے میں دونوں ٹیمیں دوپہر ایک بجے میدان میں اتریں گی۔ سرفراز الیون نے پہلے میچ میں زمبابوے کو چوہتر رنز سے شکست دی تھی۔

دوسرے مقابلے میں گرین شرٹس کو آسٹریلیا کے ہاتھوں نو وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، آج کے میچ میں ناکامی پر زمبابوین ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔