عامر خان بہت بدل گئے ہیں ، اب ہماری شادی پہلے سے بہت مضبوط ہے:فریال

عامر خان بہت بدل گئے ہیں ، اب ہماری شادی پہلے سے بہت مضبوط ہے:فریال
کیپشن: image by Facebook

لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے کہا ہے کہ عامر خان میں حیران کن تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور اب ان کی شادی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ ماڈل فریال نے مقامی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد عامر خان کی شخصیت میں حیران کن تبدیلیاں آئی ہیں ۔

انھوں نے بتایا کہ اب ہماری شادی پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ، دونوں  2017  میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ، پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد عامر خان اور فریال کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

عامر خان نے فریال پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے جس کے بعد عامر خان اور فریال نے علیحدہ ہوگئے تھے ۔ فریال نے بتایا کہ تعلقات منقطع ہونے کے بعد میں نے اپنی شادی کے لیے بہت سمجھوتہ کیا۔

بچوں کے لیے اپنی زندگی کے لیے میں نے عامر خان کو سمجھایا ، اب ہماری شادی پہلے سے زیادہ بہت مضبوط ہے ۔