توشہ خانہ کیس:نیب آج نواز شریف سے جیل میں تفتیش کریگا

توشہ خانہ کیس:نیب آج نواز شریف سے جیل میں تفتیش کریگا

اسلام آباد:کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے نیب کی ٹیم آج توشہ خانہ کیس میں تفتیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم کا آج کوٹ لکھپت جیل کے دورے کا امکان ہے جہاں نیب اسلام آباد کی ٹیم سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں توشہ خانہ کیس کے حوالے سے تفتیش کرے گی، نواز شریف سے جیل میں تفتیش کے لئے سوال نامہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس میں گاڑیوں سمیت قیمتی تحفوں کے ذاتی استعمال کے بارے نیب تحقیقات کررہا ہے جب کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اس کیس میں نامزد ہیں۔