سٹاک مارکیٹ بتدریج بہتری کی جانب گامزن

سٹاک مارکیٹ بتدریج بہتری کی جانب گامزن

کراچی:کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی اور انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے اور گزشتہ تین دن میں مجموعی طور پر انڈیکس سات سو دس پوائنٹ اوپر گیا ہے۔سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 34 ہزار 307 پر تھا مارکیٹ سات سو دس پوائنٹ سے اوپر جا چکی تھی۔

سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 34611 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور 31,570,620 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,238,925,515 پاکستانی روپے ہے۔منگل کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 310 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سوموار کے روز بھی انڈیکس 95 پوائنٹ اوپر گیا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 33901 پر تھا اور منگل روز کاروبار کا آغاز 33996 سے ہوا۔ ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کا اختتام 34 ہزار 307 پر ہوا تھا۔