ممبئی میں طوفانی بارشوں سے لاعلمی سنی لیون کو مہنگی پڑ گئی

ممبئی میں طوفانی بارشوں سے لاعلمی سنی لیون کو مہنگی پڑ گئی

ممبئی:بھارتی نژاد کینیڈین اداکارہ سنی لیون کو حالیہ دنوں بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے لاعلمی کا اظہار کرنا مہنگا پڑگیا۔

اداکارہ سنی لیون نے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کھڑکی کے پاس ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے مسکراتے ہوئی باہر کا نظارہ کررہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی اس ٹویٹ کے ساتھ مداحوں سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ کیا بارش ہو رہی ہے ؟

میں نے غور نہیں کیا اور ساتھ ہی سنی لیون نے مزاحیہ ایموجی بھی بنایا۔سنی لیون کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے حسن کی تعریف کی تو کچھ نے انہیں صورحال سے آگاہ کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا لیکن کچھ صارفین کو سنی کی ٹویٹ پسند نہ آئی اور انہوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مس بی نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے تمام بالی ووڈ اداکاروں کو بے حس قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھی آبادی میں رہنے والے لوگ مر رہے ہیں اور بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں اور ادھر آپ ان کا مذاق اڑا رہی ہیں، شرم آنی چاہیے۔

ایک صارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بستر چھوڑ کر باہر نکلیں تو آپ سب چیزوں پر غور کریں گی۔اے کے نامی شہری نے سنی لیون کی ٹویٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آدھا ممبئی بہہ گیا اور آپ نے کچھ غور ہی نہیں کیا۔