ایل او سی کے قریب دھماکہ، پاک فوج کے 5 جوان شہید

 ایل او سی کے قریب دھماکہ، پاک فوج کے 5 جوان شہید
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی : لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوگئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ بارودی مواد کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا ۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ آزاد کشمیر سے متصل پاک بھارت سرحد کے قریب چند میٹر کے فاصلے پر چھمب سیکٹر میں ہوا ، دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے .

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ واقعہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے ۔شہدا میں صوبیدار محمد صادق ، سپاہی محمد طیب ، سپاہی ذبیب ، سپاہی غلام قاسم اور نائیک شیر زمان شامل ہیں ۔