کرکٹ ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 306 رنز کا ہدف دے دیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 306 رنز کا ہدف دے دیا
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

چیسٹرلی اسٹریٹ : کرکٹ ورلڈ کپ 2019  انگلینڈ نے  نیوزی لینڈ  کو  306  رنز کا ہدف دے دیا، جونی بیئراسٹو  106 رنزکی اننگزکھیل کر نمایاں رہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ 2019 کے اہم ترین میچ میں انگلینڈ نے  نیوزی لینڈ  کو  306  رنز کا ہدف دے دیا ،انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورزمیں 8 وکٹ پر305 رنزبنائے،جونی بیئراسٹو 106 رنزکی شاندار اننگزکھیل کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے  جیسن روئے نے 60 رنزبنائے ،اوئن مورگن 42 اور جوروٹ 24 رنزبناکرآؤٹ ہوئے جبکہجوس بٹلر اور بین اسٹوکس نے 11،11 رنز  اسکور کیے۔ 

 

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ، جیمز نیشم اورمیٹ ہینری نے 2،2کٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنراور ٹم ساؤتھی نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔  

اس سے قبل انگلینڈ کے  کپتان اون مورگن نے ٹاس جیت کا بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔