کور کمانڈر ز کانفرنس، جیو اسٹریٹجک اور قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال

کور کمانڈر ز کانفرنس، جیو اسٹریٹجک اور قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک، علاقائی  اور قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس کے دوران جیو سٹریٹجک، علاقائی اور قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

کانفرنس کے دوران بھارت ، افغانستان اور ایران سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ، سکیورٹی آپریشنز ، کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں بھی زیر غور آئیں۔آرمی چیف نے اقتصادی صورتحال بہتر بنانے کیلئے حکومتی اقدامات سے شرکا کو آگاہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان امن کی راہ پر گامزن ہے ، اپنا سفر جاری رکھے گا ، دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنائیں گے۔