بنگلہ دیش کیخلاف میچ کیلئے پوری تیاری کیساتھ میدان میں اترینگے:سرفراز احمد

بنگلہ دیش کیخلاف میچ کیلئے پوری تیاری کیساتھ میدان میں اترینگے:سرفراز احمد
image by Facebook

لندن : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دو دن ہیں ، پوری کوشش کریں گے کہ بنگلہ دیش کے خلاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کامیابی کے لیے پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے ، انھوں نے کہ افغانستان کے پاس اچھا سپن اٹیک تھا ہمیں معلوم تھا کہ ڈھائی سو سکور کا ہدف حاصل کرنا ہمارے لیے آسان نہیں ہوگا .

سرفراز احمد نے کہا کہ جو چیز ہمارے ہاتھ میں ہے اس پر مکمل گرفت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ، ہم دوسروں کے میچز پر انحصار نہیں کر سکتے ہیں .

تمام کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں ، انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت اچھی پوزیشن میں ہے ، سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پوری کوشش کریں گے ۔