وزیر اعظم این آر او کا تماشا بند کریں ، مریم اورنگزیب

وزیر اعظم این آر او کا تماشا بند کریں ، مریم اورنگزیب
کیپشن: Image Source: PMLN Twitter Account

لاہور:مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو سلیکٹڈ کہتے رہیں گے ،عمران خان  این آر او کا تماشا بند کریں دھمکیاں نہ دیں ، جو کرنا ہے کریں۔

 

تفصیلات کے مطابق ، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو کرنا ہے کر لیں ، آپ کے کانوں میں سلیکٹڈ وزیراعظم کی آوازیں گونجتی رہیں گی۔

 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب علیمہ باجی چور ہیں  اور رہیں گی آپ جو مرضی کر لیں، این آر او کا تماشا بند کریں ، دھمکیاں نہ دیں ، جو کرنا ہے کریں۔

 

ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم صاحب نالائق اور نااہل ہیں اور رہیں گے جو مرضی کر لیں، ملک کو آپ نے آئی ایم ایف کے پاس گروی کیوں رکھا ، سوال حکومت سے عوام کرتے رہیں گے ۔