ورلڈ کپ : انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

ورلڈ کپ : انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

لندن: انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، چیسٹرلی اسٹریٹ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے  نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی۔

 

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں انگلینڈ نے  نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ انگلینڈ کے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 45 اوورز میں 186 رنز پر آل آؤٹہو گئی۔ انگلینڈ کے جونی بیئراسٹو کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم 57 رنز بناکر نمایاں رہے، راس ٹیلر 28 ، کپتان کین ولیمسن 27 ، جیمز نیشام 19 اور مچل سینٹنر نے 12 رنز بنائے۔ لیام پلنکٹ 15 رنزپر بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کرس ووکس ، جوفراآرچر ، عادل رشید، لیام پلنکٹ اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ لی ۔

 

یادرہے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی انتہائی مشکل ہو گئی ،پاکستان کو بنگلا دیش کو 316 رنز کے مارجن سے ہرانا ہو گا۔