پاکستانی ٹیم کی وورسٹر میں ٹریننگ ، کھلاڑیوں نے سیشن میں حصہ لیا

پاکستانی ٹیم کی وورسٹر میں ٹریننگ ، کھلاڑیوں نے سیشن میں حصہ لیا

وورسٹر :پاکستان کرکٹ ٹیم کی وورسٹر میں ٹریننگ کے دو سیشنز ہوئے ،پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کی،یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوئے۔

f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a

شیڈول کے مطاب پاکستانی ٹیم چار جولائی کو آرام کرے گی پانچ اور چھ جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کے 2 روزہ انٹراسکواڈ میچ کا انعقاد ہوگا، میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ہوگا۔7 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن میں شرکت کرےگی۔ یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ اس سیشن کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔

آٹھ جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔نو جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔

یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔دس جولائی کو تین گھنٹے پر مشتمل اختیاری ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوگا۔ یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ اس سیشن کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔

گیارہ جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کا 2 روزہ انٹراسکواڈ میچ کا انعقاد ہوگا میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے ہوگا،تیرہ جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم ڈربی روانہ ہوگی ۔