وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے اپنا مشن پورا کریں گے، اسد عمر

وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے اپنا مشن پورا کریں گے، اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ جو سمجھتے ہیں عمران خان کو ہٹا کر خودآجائیں گے وہ سیاست نہیں جانتے، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے اپنامشن پوراکریں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہویہ خبریں چلتی رہتی ہیں کہ حکومت جانےوالی ہے، کرپشن کرنےوالوں کےخلاف جنگ لڑی جارہی ہے توایسی باتیں ہوتی رہیں گی جو آپس میں لڑتے ہیں اورپس پردہ ایک ہوتے ہیں عمران خان ایسے لوگوں کیخلاف آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسٹیٹس کو کے خلاف لڑ رہے ہیں اس لیے ان پر تنقیدکی جارہی ہے، شوگرمافیا کےخلاف ایکشن لیاجس کی وجہ سے مزیدقیمت بڑھنے سے رک گئی، شوگرتحقیقاتی رپورٹ پربھی اپوزیشن نے بہت قیاس آرائیاں کیں، کہاگیارپورٹ نہیں آئےگی پھرکہاگیافورنزک نہیں ہوگا مگر عمران خان نے رپورٹ پبلک کی اورذمہ داروں کے خلاف کارروائی کاحکم بھی دیا۔

اسدعمر نے اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ توکہتے تھے عمران خان ایک صوبہ بھی نہیں جیتے گاجبکہ وہ وزیراعظم بن گئے، عمران خان ملک سے کرپشن کاخاتمہ بھی ایسے ہی کریں گے جیساانہوں نے وعدہ کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جون میں ٹی وی کے تجزیے سنتے تھے توایسالگتاتھاپی ٹی آئی نے ملک کوتباہ کردیا، پرائیویٹ ریسرچ کمپنی نےاپنی رپورٹ میں کہا3میں سے2لوگ خوش ہیں اب آپ خود ہی بتائیں میں ٹی وی تجزیے کودیکھوں یاریسرچ رپورٹ کو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اس وقت ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ نئے انتخابات کرائے جائیں، مجھے اتنایقین ہے کہ موجودہ حالات سے نکل جائیں گے، پی ٹی آئی کے لوگ حکومت کوخراب نہیں کرناچاہتے تاہم وزرانادانی میں پارٹی مخالفت باتیں کرجاتے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے دوٹوک کہا کہ اپوزیشن جانتی ہے عمران خان ہی سب کچھ ہیں جوسمجھتے ہیں عمران خان کوہٹاکرخودآجائیں گے وہ سیاست نہیں جانتے، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے اپنامشن پوراکریں گے۔