ویڈیو سکینڈل کیس،نواز شریف کیخلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا گیا

ویڈیو سکینڈل کیس،نواز شریف کیخلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا گیا


لاہور:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے نیب عدالت کے جج ارشد ملک کو ویڈیو سکینڈل کیس کی وجہ سے برطرف کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ارشد ملک کو جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں برطرف کرنے کی منظوری دی ہے۔

ویڈیوسکینڈل تحقیقات مکمل ہونے کے بعدجج ارشد ملک کی برطرفی کافیصلہ کیا گیا۔انتظامی کمیٹی کے 7 معزز جج صاحبان نے اجلاس میں شرکت کی جس کی سربراہی لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کی۔

لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان کی صدارت میں  سینئر ججز کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جسمیں جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شہزاد احمد خان،جسٹس سجاد علی خان،جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔