خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت ملتوی

خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت ملتوی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے ریفرنس کی سماعت کی جس دوران خواجہ آصف اپنے وکلاءکے ہمراہ وفاقی کالونی میں قائم احتساب عدالت میں پیش ہوئے، وفاقی کالونی میں احتساب عدالت کی منتقلی کے بعد یہ پہلی پیشی تھی جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔ 
نیب کے مطابق خواجہ آصف 1991ءمیں سینیٹر بنے اور اس وقت ان کے مجموعی اثاثے 51 لاکھ روپے تھے، 2018ءتک خواجہ آصف کے اثاثے 221 ملین تک پہنچ گئے جو ملزم کی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔