لاہور کی تمام احتساب عدالتیں وفاقی کالونی منتقل، نوٹیفکیشن جاری

لاہور کی تمام احتساب عدالتیں وفاقی کالونی منتقل، نوٹیفکیشن جاری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں تمام ایف آئی اے، کسٹم اور سپیشل عدالتوں کو وفاقی کالونی منتقل کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں لاہور کی تمام عدالتوں کو جوڈیشل کمپلیکس سے دیگر جگہوں پر منتقل کرنے کا کہا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی سپیشل سینٹرل کورٹس کی 3 عدالتیں لٹن روڈ، ٹیپا بلڈنگ منتقل ہوں گی جبکہ ایف آئی اے کی سپیشل کورٹ کسٹم اینڈ ٹیکسیشن سمگلنگ کی عدالت بھی لٹن روڈ منتقل ہوگی۔ ایف آئی اے کی کورٹ ، پراپرٹی کاپی رائٹ بھی لٹن روڈ منتقل ہو گی جبکہ ایف آئی اے بینکنگ کورٹ ون کو ڈیوس روڈ پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے بینکنگ جرائم ٹو کی عدالت کو بھی ڈیوس روڈ شفٹ کیا جائے گا۔ دوسری جانب لاہور کی تمام احتساب عدالتوں کووفاقی کالونی منتقل کر دیا گیا جس کے بعد آج سے نیب کیسز کی سماعت وفاقی کالونی میں ہوگی۔