ترجمان دفتر خارجہ کا 7 پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی آتشزدگی سے اموات پر دکھ کا اظہار

Foreign Office, spokesman, grief, deaths, seven Pakistani-Canadians

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا 7 پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی آتشزدگی سے اموات پر گہرے دکھ کا اظہار ، پاکستانی قونصلیٹ کی متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان اور کینیڈین حکام سے رابطہ کر رہی ہے جس کا مقصد حادثے کی وجوہات جاننا ہے ۔ پاکستانی قونصلیٹ کی متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش ۔

واضح رہے کہ البرٹا میں گھر میں آتشزدگی سے بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ کینیڈین حکام کے مطابق گھر میں آتشزدگی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ۔

دوسری جانب امریکا اور کینیڈا میں تاریخ کی بدترین ہیٹ ویو جاری ہے ، جھلسا دینے والی لُو نے گوروں اور کالوں سمیت سب کا برا حال کر دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وینکوور میں گرمی سے مزید 130 افراد دم توڑ گئے جبکہ برٹش کولمبیا میں ہلاکتوں میں 195 فیصد اضافے کے بعد اموات کی تعداد 719 تک پہنچ گئی ۔ تباہ کن ہیٹ ویو نے امریکا اور کینیڈا کی ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ۔