غیر قانونی طورپر مقیم افراد کے لئے امریکی صدر کا بڑا فیصلہ

غیر قانونی طورپر مقیم افراد کے لئے امریکی صدر کا بڑا فیصلہ
سورس: file photo

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا ہمیشہ سے امیگرنٹس کی قوم ہے اور رہے گی، تعصب کے ذریعے امیگرنٹس کیلئے مشکلات کھڑی کی گئیں۔

امیگرنٹ ہیریٹیج منتھ کے موقع پر اپنے بیان میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہر امریکی کو آگے بڑھنے کے برابر مواقع دینا ہوں گے، اب موقع آگیا ہے کی کانگریس شہریت کا بل منظور کرے.

انہوں نے کہا کہ تعصب کے ذریعے امیگرنٹس کیلئے مشکلات کھڑی کی گئیں، برابری کے مواقع اورشہریت حاصل کرنے میں رکاوٹیں دورکرنا ہونگی۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ میری انتظامیہ کا ایک تہائی حصہ امیگرنٹس پر مشتمل ہے، فیڈرل ایجنسیز کو امیگرنٹس کا اعتماد بحال کرنے کا کہا ہے، اپنے لوگوں کیلئے وعدے پورے کرنے کیلئے بہت کام کرنا باقی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں ایک کروڑ10لاکھ کے قریب افراد غیر قانونی مقیم ہیں، اب موقع آگیا ہے کی کانگریس شہریت کا بل منظور کرے، امیگریشن منصوبہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو شہریت کا راستہ فراہم کرے گا۔